بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی بیٹی راہا کپور کی دوسری سالگرہ کے موقع پر ایک نایاب تصویر شیئر کی ہے، جس میں وہ صرف چند ہفتے کی عمر میں نظر آ رہی ہیں۔
عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام پر ایک دل کو چھو لینے والی تصویر شیئر کی، جس میں وہ اپنی بیٹی راہا کو اپنے بازوؤں میں تھامے ہوئے ہیں جبکہ ان کے شوہر رنبیر کپور محبت بھری نگاہوں سے دونوں کو دیکھ رہے ہیں۔ یہ لمحہ ان کے لیے بہت خاص تھا، اور عالیہ نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا: ’’آج 2 سال اور مجھے اب بھی یہ خواہش ہے کہ وقت پیچھے موڑ دوں جب تم صرف چند ہفتے کی تھیں! لیکن شاید والدین کا یہی حال ہوتا ہے کہ ہر لمحہ اپنے بچے کو ہمیشہ اپنے ساتھ رکھنا چاہتے ہیں… سالگرہ مبارک ہماری زندگی… تم ہر دن کو سالگرہ کا کیک بنا دیتی ہو۔‘‘
عالیہ اور رنبیر کپور نے اپریل 2022 میں شادی کی تھی اور نومبر 2022 میں اپنی پہلی بیٹی راہا کپور کا استقبال کیا تھا۔ راہا کی پہلی جھلک دسمبر 2022 میں میڈیا کے سامنے پیش کی گئی تھی اور اس کے بعد سے وہ اکثر اپنے والدین کے ساتھ عوامی مقامات پر نظر آتی ہیں۔
کام کی بات کریں تو رنبیر کپور جلد ہی فلم رامائن میں سائی پلوی کے ساتھ نظر آئیں گے، جبکہ عالیہ بھٹ جلد ہی سپائی تھرلر الفا اور لو اینڈ وار میں جلوہ گر ہوں گی۔