قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کو ہوم گراؤنڈ پر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
احمد شہزاد نے اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم کی اس ناکامی پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی، جب کہ بھارتی کھلاڑیوں کو “کاغذی شیر” قرار دیا۔
شہزاد نے وضاحت کی کہ کیویز نے بھارت آکر انہیں سختی سے شکست دی، جبکہ بھارت کو ابتدائی دو ٹیسٹ میچز میں خاصی مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ نیوزی لینڈ نے 36 سال بعد بھارت میں ٹیسٹ سیریز جیت کر ایک تاریخی سنگ میل عبور کیا ہے، اور یہ ان کی پہلی سیریز بھی ہے جو انہوں نے بھارت میں اپنے نام کی۔
سال 2012 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں شائقین اور سابق کرکٹرز کی جانب سے ٹیم پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔
اس سیریز میں ناکامی کی ایک بڑی وجہ روہت شرما اور ویرات کوہلی کی کمزور کارکردگی بھی رہی، دونوں کھلاڑی اس سیریز میں مکمل طور پر خاموش رہے۔