انسداد دہشت گردی کی عدالت اسلام آباد نے وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں گرفتار ایمان مزاری کے خلاف مقدمے کی سماعت کی۔
پولیس نے دونوں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا اور 30 دن کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی۔ایمان مزاری کی وکالت زینب جنجوعہ اور احسن پیرزادہ نے کی، جنہوں نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے فیصلہ دیتے ہوئے دونوں ملزمان کو تین دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
ایڈوکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو کار سرکار میں مداخلت پر آب پارہ پولیس نے گرفتار کیا ہے۔