اونٹاریو: کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ بھارت نے کینیڈا کی خود مختاری میں جارحانہ مداخلت کی ہے۔
ایک انکوائری کمیشن میں بیان دیتے ہوئے ٹروڈو نے کہا کہ بھارتی حکومت نے یہ خطرناک غلطی سوچ سمجھ کر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کینیڈا کے لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جواب دینا ہوگا۔ سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل کے بعد مزید شواہد ملے ہیں کہ بھارت نے کینیڈا کی خود مختاری کی خلاف ورزی کی ہے۔
ٹروڈو نے یہ بھی بتایا کہ انٹیلیجنس معلومات کے مطابق، مخالف سیاسی جماعت کنزرویٹو پارٹی بھی غیر ملکی مداخلت کی کوششوں میں شامل ہونے کا خطرہ رکھتی ہے۔ سکھوں کی خالصتان تحریک کی حامی شاخ سے منسلک رہنے والے عہدیدار ہردیپ سنگھ نجار کو گزشتہ سال 18 جون کو برٹش کولمبیا کے شہر سرے میں گوردوارے کے اندر فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا۔
اس سے قبل کینیڈا کی پولیس نے بھی کہا تھا کہ بھارتی سفارتکاروں نے کرمنل نیٹ ورک کے ساتھ مل کر سکھوں کو نشانہ بنایا ہے، جس کی بھارت نے تردید کی تھی۔