ناقص فارم کے باعث انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہونے والے سابق کپتان بابراعظم نے بھی کامران غلام کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔
ملتان میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بابراعظم کی جگہ کامران غلام کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا، جنہوں نے انگلینڈ کے خلاف اپنے ڈیبیو میچ میں شاندار 118 رنز کی اننگز کھیلی۔
کامران غلام نے ڈیبیو پر سنچری کرنے والے 13ویں پاکستانی بلے باز بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔
سالگرہ کے دن بابراعظم نے اپنے متبادل نوجوان بیٹر کامران غلام کی اننگز کی تعریف کی اور فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تعریفی اسٹوری بھی شیئر کی۔
بابراعظم نے کامران غلام کی تعریف کرتے ہوئے لکھا، “اچھا کھیلا کامران!”
یہ بات قابل ذکر ہے کہ مسلسل ناقص پرفارمنس کی وجہ سے اور 18 سے زائد اننگز کھیلنے کے باوجود ففٹی یا اس سے زیادہ اسکور نہ کرنے والے بابراعظم کو آرام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ وہ ذہنی تناؤ سے چھٹکارا حاصل کر سکیں۔