ٹورنٹو۔کینیڈا کی حکومت نے پولیس کی جانب سے نئی رپورٹس موصول ہونے کے بعد بھارت کے خلاف سخت اقدام کیا، کیونکہ ان رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی کہ کینیڈا میں بھارت کی پُرتشدد سرگرمیاں جاری ہیں۔کینیڈا پہلے بھی بھارتی حکومت کو علیحدگی پسند سکھوں کے خلاف کارروائیوں پر خبردار کر چکا تھا۔ کینیڈا سے بے دخلی کی اطلاع ملنے پر بھارت نے اپنے ہائی کمشنر اور سفارتی عملے کو واپس بلا لیا۔ کینیڈا کی پولیس کو سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف ٹھوس شواہد حاصل ہوئے ہیں۔ سکھ فار جسٹس کے جنرل کونسل گرپتونت سنگھ پنوں بھارتی قتل کی سازش سے بچ نکلنے میں کامیاب رہے۔دوسری جانب، کینیڈا کی حکومت نے پچھلے ہفتے بھارت کو نئے شواہد کے بارے میں آگاہ بھی کیا ہے۔