ملتان: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو ڈراپ نہیں کیا گیا بلکہ انہیں آرام دیا گیا ہے تاکہ وہ تازہ دم ہو کر واپس آئیں۔
پریس کانفرنس کے دوران اظہر محمود نے وضاحت کی کہ بابر اعظم پاکستان کے نمبر ون پلیئر ہیں اور سلیکشن کمیٹی کا فیصلہ ہے کہ مستقبل میں بہت سی کرکٹ آ رہی ہے، اس لیے یہ بہترین وقت ہے کہ بابر کو آرام دیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فاسٹ بولرز نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی بھی آرام کے بعد تازہ دم واپس آئیں گے۔
اظہر محمود نے اس بات پر بھی زور دیا کہ قومی ٹیم کا یہ پلان ہے کہ بنگلا دیش کے خلاف اور انگلینڈ کے خلاف کس طرح کی پچ تیار کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم بہت فٹ ہے، اور جب آپ فٹ ہوں تو موسم کی مشکلات کا سامنا کرنا آسان ہو جاتا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس بار بال اسپن ہوگا اور کوشش کریں گے کہ پچ کو اپنے حق میں استعمال کریں۔