پنجاب کے مختلف اضلاع میں رات گئے ہونے والی بارش اور ٹھنڈی ہواؤں نے گرمی اور حبس کا زور توڑ دیا ہے۔
موسم کی بہتری پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بارشوں کا سلسلہ آٹھ اکتوبر تک جاری رہے گا۔
لاہور اور پنجاب بھر میں خشک موسم کی وجہ سے گرمی اور حبس کی شدت برقرار تھی، مگر گزشتہ رات کالے بادلوں نے آسمان کو ڈھانپ لیا۔ چاند بھی اپنی روشنی بکھیرنے میں ناکام رہا، اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی اور تیز بارش کا آغاز ہو گیا۔
ٹھنڈی ہواؤں نے درجہ حرارت میں مزید کمی پیدا کی، جس سے گرمی اور حبس کے ستائے شہریوں نے راحت محسوس کی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، لاہور اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں آٹھ اکتوبر تک بارشوں کے امکانات موجود ہیں۔ ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے سے راتیں زیادہ ٹھنڈی ہو رہی ہیں، جو سردیوں کی آمد کی نشانی ہے۔