اسلام آباد: سیاسی جماعت کے احتجاج سے نمٹنے کے لیے اسلام آباد میں ریڈ زون کو دوبارہ سیل کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، ریڈ زون کی جانب جانے والے راستوں پر کنٹینرز رکھ دیے گئے ہیں، جبکہ صرف مارگلہ روڈ کو کھلا رکھا گیا ہے۔
ایکسپریس ہائی وے پر فیض آباد کے مقام پر بھی کنٹینرز لگائے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ صبح سویرے دفاتر اور تعلیمی اداروں کی طرف جانے والے شہریوں کو سڑکوں پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اور وہ خوار ہوتے رہے۔