لندن: سائنس دانوں نے ایک نیا الٹرا ساؤنڈ ٹیسٹ تیار کیا ہے جو پوسٹ مینوپاز خواتین میں اوویرین کینسر کی تشخیص 96 فیصد تک کر سکتا ہے۔
تحقیقی نتائج کے مطابق، اس نئے ٹیسٹ کو برطانیہ میں استعمال ہونے والے موجودہ کیئر ٹیسٹ کی جگہ پر نافذ کیا جانا چاہیے۔ ماہرین نے تشخیص کے لیے موجودہ تمام دستیاب ٹیسٹوں کا موازنہ کیا اور ایک خاص ٹیسٹ کو دوسرے ٹیسٹوں کے مقابلے میں زیادہ حساس پایا۔
مطالعے میں شامل چھ تشخیصی ٹیسٹوں میں IOTA ADNEX ماڈل کے نتائج سب سے بہتر رہے، جو اوویرین کینسر سے متاثرہ خواتین میں بیماری کی 96 فیصد تک تشخیص کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یونیورسٹی آف برمنگھم کی تحقیق کی سربراہ پروفیسر سُدھا سُندر نے کہا کہ یہ الٹرا ساؤنڈ ٹیسٹ برطانیہ میں موجودہ اسٹنڈرڈ آف کیئر سے واضح طور پر بہتر ہے۔
محققین کے مطابق، تحقیق کے نتائج یہ ظاہر کرتے ہیں کہ اس نئے ٹیسٹ کو رِسک آف میلیگینسی (آر این آئی 1) کی جگہ پر استعمال کرنا چاہیے، جس کی تشخیص کی شرح 83 فیصد ہے۔