بھارتی کمپنی ویک فٹ نے ایک منفرد دو ماہ کا پروفیشنل سلیپ انٹرن شپ پروگرام متعارف کرایا ہے، جس میں شریک افراد کو ماہانہ 10 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔ اس پروگرام میں حصہ لینے والوں کو مشقت آمیز کام کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، بلکہ انہیں ہر رات آٹھ سے نو گھنٹے کی بھرپور نیند پوری کرنی ہوگی، اور دن میں صرف 20 منٹ کا قیلولہ کرنا ہوگا۔
کمپنی نے اس پروگرام کے لیے نیند کے ماہرین کی خدمات حاصل کی ہیں جو ورکشاپس بھی منعقد کریں گے۔ ویک فٹ کا یہ انٹرن شپ پروگرام سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہا ہے، اور صارفین اسے “ڈریم جاب” قرار دے رہے ہیں۔
پروگرام کے شرکاء کو رات بھر سونے کے لیے مفت میٹریس بھی فراہم کیا جائے گا۔ انٹرن شپ کے لیے درخواست دینے والوں کی عمر 22 سال یا اس سے زیادہ ہونی چاہیے، اور انہیں نیند کے اوقات میں ٹیکنالوجی سے دور رہنے کی عادت ہونی چاہیے۔
منتخب افراد کو ابتدائی طور پر ایک لاکھ روپے بھارتی معاوضہ دیا جائے گا، لیکن اگر وہ سلیپ چیمپئن کے طور پر ترقی کرتے ہیں تو یہ معاوضہ 10 لاکھ روپے تک بڑھ جائے گا۔