پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنیکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کے لیے این او سی پالیسی پر سوالات اٹھائے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، قومی کرکٹرز نے پی سی بی حکام سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پرفارمنس اچھی نہیں رہی، جس کی وجہ دماغی سکون کی کمی ہے۔ ایک کرکٹر نے اس بات پر زور دیا کہ غیر ملکی لیگز کے لیے این او سی پالیسی میں نظرثانی کی ضرورت ہے، کیونکہ پی سی بی اکثر این او سی میں تاخیر کرتا ہے اور بعد میں کوئی جواب نہیں دیتا۔
چیئرمین پی سی بی نے سی ای او سلمان نصیر کو این او سی معاملات پر غور کرنے کی ہدایت کی۔
ذرائع کے مطابق، پی سی بی کے عہدیداروں نے مالی اور این او سی معاملات پر اپنی ناراضی کا اظہار کیا، اور ایک عہدیدار نے کہا کہ ان مسائل کا ذکر کنیکشن کیمپ میں نہیں کرنا چاہیے تھا۔
دوسری جانب، کرکٹرز کا کہنا ہے کہ اگرچہ بورڈ نے کھلاڑیوں کی سرجری کی بات کی ہے، لیکن پی سی بی کو بھی اپنی اندرونی صورتحال پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔