اسلام آباد۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں صدر مملکت آصف زرداری اور نوازشریف کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت مکمل کر تے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا، جو 14 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔احتساب عدالت نمبر 3 کی جج عابدہ ساجد نے نواز شریف، آصف علی زرداری، یوسف رضا گیلانی اور دیگر کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس نیب کو واپس بھیجنے سے متعلق درخواست پر سماعت کی، سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل قاضی مصباح الحسن اور پلیڈر رانا عرفان عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔صدر آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ اس کیس میں مجموعی طور پر 5 ملزمان ہیں۔صدر مملکت آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے نیب ترمیمی قانون عدالت کے سامنے پڑھ کر کہا کہ نیب ترامیم کے بعد یہ کیس اس عدالت کا دائرہ اختیار نہیں بنتا، یہ کیس 80.5 ملین کا ہے جو 500 ملین سے کم بنتے ہیں، اس کیس کو واپس چیئرمین نیب کو بھیج دیا جائے۔احتساب عدالت نمبر 3 کی جج عابدہ سجاد نے کہا کہ تمام فریقین اس نقطے پر متفق ہیں کہ یہ کیس اس عدالت کا دائرہ اختیار نہیں۔