لاہور ۔پنجاب آرٹس کونسل نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر غلام صغیر شاہد کی ہدایت پر صوبہ بھر میں فحاشی و عریانی میں ملوث تھیٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا ہے۔ اس کارروائی میں بہاولپور کے راوی تھیٹر، نور تھیٹر رحیم یار خان، ستارہ تھیٹر لاہور، تماثیل تھیٹر لاہور، اور فیصل آباد کے نور محل تھیٹر اور سبینہ تھیٹر شامل ہیں۔ترجمان پنجاب آرٹس کونسل کے مطابق، ذو معنی اور نازیبا جملے بولنے والے فنکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں، جبکہ فحش رقص کرنے والی ڈانسرز پر پابندی کے لیے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو مراسلے بھیجے گئے ہیں۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے فحاشی و عریانی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کا عزم کیا ہے اور ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔