نئی دہلی ۔بھارتی حکومت نے ایئر مارشل امرپریت سنگھ کو بھارتی فضائیہ کا نیا چیف نامزد کیا ہے۔ وہ اس وقت وائس چیف آف ایئر اسٹاف کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں اور 30 ستمبر کو چارج سنبھالیں گے، جب موجودہ چیف ویویک رام چودھری اپنی مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہوں گے۔ایئر مارشل امرپریت سنگھ فضائیہ کے 47 ویں سربراہ ہوں گے۔ انہوں نے 1984 میں بھارتی فضائیہ میں کمیشن حاصل کیا اور ایسٹرن ایئرکمانڈ میں سینئر ایئر اسٹاف آفیسر جیسے اہم عہدوں پر بھی کام کیا ہے۔ ان کی تعیناتی بھارتی فضائیہ کی تاریخ میں ایک اہم موڑ ہے۔