اسلام آباد۔ موٹرز پاکستان نے اپنی مقبول اسپورٹیج کار کے خریداروں کے لیے نئی پیشکش متعارف کرائی ہے، جس کے تحت خریدار سود سے پاک ماہانہ اقساط پر اپنی پسندیدہ کار خرید سکتے ہیں۔ اس پیشکش کے تحت، خریدار کو اسپورٹیج الفا کی خریداری کے لیے 50 فیصد ڈاؤن پیمنٹ یعنی 37 لاکھ 75 ہزار روپے ادا کرنا ہوں گے۔خریدار اسپورٹیج الفا کو 18 ماہ کی آسان اقساط میں خرید سکتے ہیں، جس کی ماہانہ قسط 2 لاکھ 9 ہزار 722 روپے ہوگی۔ اس کے علاوہ، گاڑی کی خریداری پر کوئی سود نہیں ہوگا۔کیا موٹرز نے یہ بھی بتایا کہ اسپورٹیج کار 4 مختلف ورژنز میں دستیاب ہے: الفا، فرنٹ وہیل ڈرائیو (FWD)، آل وہیل ڈرائیو (AWD)، اور ایک محدود ایڈیشن، ہر ایک کی اپنی خاص خصوصیات ہیں۔مزید معلومات کے لیے، دلچسپی رکھنے والے افراد قریبی ‘کیا’ ڈیلرز سے رابطہ کر سکتے ہیں۔