اسلام آباد: وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے ناروے میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں ٹیم کے کپتان محمد عدیل، ٹاپ اسکورر محمد کاشف، ٹیم مینیجر سید محمد اویس، مسلم ہینڈز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید جاوید گیلانی، ڈائریکٹر گلوبل آپریشنز ارسلان نصرت، اور کمیونیکیشن ڈائریکٹر محمد ریحان طاہر بھی شریک تھے۔
پاکستان سپورٹس بورڈ کی مختلف فیڈریشنز کو جاری فنڈز کی تفصیلات آ گئیں
وزیرِاعظم نے کہا کہ “پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے کھلاڑی عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔
آپ کی شاندار کارکردگی اس بات کی گواہی ہے کہ پاکستانی نوجوانوں کو مواقع ملیں تو وہ دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت مکمل طور پر آپ کی معاونت کرے گی اور جلد ہی پاکستان میں فٹبال کی ترقی کے لیے ایک جامع پلان کے نفاذ کا آغاز کیا جائے گا۔