اسلام آباد۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی وی میں کم از کم اجرت کی خلاف ورزی ہورہی تھی ہم نے ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی میں کم از کم اجرت دینے پر عمل شروع کردیا ہے اس حوالے سے سی پی این ای اور اے پی این ایس سے بھی بات کی ہے کہ کم از کم اجرت پر عمل کیا جائے کل آصفہ بھٹو نے یوٹیلیٹی اسٹورز کا معاملہ اٹھایا مجھے آصفہ میں بینظیر کی جھلک نظر آئی اس ملک میں ملازمین کی مشکلات میں ہمیشہ اضافہ ہوا ،پی ٹی وی میں کم از کم اجرت کی خلاف ورزی ہورہی تھی ہم نے ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی میں کم از کم اجرت دینے پر عمل شروع کردیا ہے