کرینہ کپور کو 2024 کے لیے بھارت کی سب سے زیادہ ٹیکس دینے والی خاتون مشہور شخصیت قرار دیا گیا ہے، جنہوں نے 20 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیے ہیں۔
کرینہ کپور نے بولی وڈ کی سب سے بڑی ملکہ کا لقب حاصل کر لیا ہے۔
حالیہ رپورٹس کے مطابق، وہ 2024 کے لیے بھارت کی سب سے بڑی ٹیکس دینے والی خاتون مشہور شخصیت بن گئی ہیں۔
اپنی کامیاب فلموں، اشتہارات، اور مختلف کاروباری منصوبوں کی بدولت کرینہ نے ٹیکس میں ایک قابلِ ذکر رقم ادا کی ہے،
جو کہ تفریحی صنعت کی دیگر تمام خواتین ستاروں سے زیادہ ہے۔
شاہ رخ اور سہانا کی فلم کنگ کی 2026 میں ریلیز متوقع
فہرست کے مطابق، کرینہ کپور نے 20 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیے ہیں۔
جس سے وہ سب سے بڑی ٹیکس دینے والی خاتون مشہور شخصیت بن گئی ہیں۔
ان کے بعد کیارا ایڈوانی ہیں جنہوں نے 12 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا۔
کترینا کیف تیسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے 11 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا۔
اس رینکنگ میں دیگر کوئی خاتون مشہور شخصیات شامل نہیں ہیں۔
کرینہ کی حالیہ فلم، Crewنے باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کی۔
اس فلم کی ہدایتکاری راجیش اے کرشنن نے کی اور اس میں کریتی سینن اور تبو بھی شامل تھے۔
رپورٹس کے مطابق، اداکار شاہ رخ خان نے 2024 میں تمام بھارتی مشہور شخصیات میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کیا۔
شاہ رخ، جنہوں نے 2000 کروڑ روپے سے زیادہ کی عالمی کمائی والی بلاک بسٹر فلمیں دی ہیں۔
نے 92 کروڑ روپے کا ٹیکس ادا کیا۔ ان کے بعد وِجے ہیں جنہوں نے 80 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا۔
سلمان خان نے 75 کروڑ روپے کا ٹیکس دیا۔