اسلام آباد۔ وزارت خارجہ اور نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے اپوسٹیل خدمات کے لیے ایک جدید کورئیر فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔
افتتاحی تقریب میں ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، سیکرٹری خارجہ محمد سیرس سجاد قاضی، ایڈیشنل سیکرٹری (ایس آئی ایف سی اینڈ ای ڈی/سی اے) احمد امجد علی، سی ای او نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ بابر مجید بھٹی، ڈائریکٹر آئی ٹی اینڈ ڈی ایس حافظ جاوید احمد، پروگرام منیجر آئی ٹی اینڈ ڈی ایس بشرہ سعید، اور سینئر ٹیم لیڈ آئی ٹی اینڈ ڈی ایس عبدالمعز،۔
نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی سے شامل دیگر ٹیم ممبران میں سافٹ ویئر انجینئر آئی ٹی اینڈ ڈی ایس محمد سعد، سافٹ ویئر انجینئر آئی ٹی اینڈ ڈی ایس زوہیب اللہ بیگ، یو آئی/یو ایکس اسپیشلسٹ آئی ٹی اینڈ ڈی ایس عثمان نذر، سافٹ ویئر انجینئر آئی ٹی اینڈ ڈی ایس عجُالہ خان، پروجیکٹ کوآرڈینٹر آئی ٹی اینڈ ڈی ایس اسامہ محمد اشرف، اور بزنس اینلسٹ عبدالوہاب شامل ہیں۔
یہ نیا اضافہ واک اِن درخواست دہندگان کے لیے کورئیر سروسز کے ذریعے جاری کیا گیا ہے۔
NITB اور MOFA اس اقدام کے ذریعے کارکردگی اور رسائی کو بہتر بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔
اپوسٹیل کے عمل کو آسان بنا کر، تمام درخواست دہندگان کے لیے ایک بہترین طریقہ فراہم کیا گیا ہے جس سے درخواست گزاروں کی لمبی لمبی قطاروں اور خواری کو ختم کر کےصارفین کی تسلی میں اضافہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں، ایس آئی ایف سی، معاشی ترقی کیلئے بلیو اکانومی اہم ترجیح
اس وقت پانچ کورئیر سروسز، جن میں M&P، TCS، Leopard، Gerry، اور ECS شامل ہیں، کے ذریعے اس سروس کو اسلام آباد، کوئٹہ، گجرات، لاہور، کراچی اور پشاور جیسے شہروں تک توسیع دی گئی ہے۔
درخواست دہندگان اپنے دستاویزات ان کورئیر خدمات کے مخصوص مراکز پر تصدیق کے لیے جمع کروا سکتے ہیں اور اپوسٹیل کی تصدیق کے بعد، دستاویزات کو متعلقہ پتوں پر ارسال کر دیا جائے گا۔
MoFA اور NITB مزید ایک اضافی فیچر پر بھی کام کر رہے ہیں جس کے تحت عالمی سطح پر تسلیم شدہ اپوسٹیل تصدیقی نظام کے لیے درخواست اور فیس جمع کرانے کا مکمل عمل آن لائن ممکن ہوگا اور پھر درخواست دہندگان MOFA کا دورہ کر کے دستاویزات اُسی دن تصدیق کروا سکیں گے۔
NITB اور وزارتِ خارجہ تمام درخواست دہندگان کو اس نئی کورئیر فیچر کا استعمال کرنے کی ترغیب دیتے ہیں تاکہ ایک تیز تر اور زیادہ آسان تصدیقی عمل بروئے کار لایا جا سکے۔