کراچی: ملک کی دو بڑی کمپنیوں کے درمیان معدنیات کی تلاش اور ترقی کے لئے ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت، حب پاور ہولڈنگ اور آرک میٹل مل کر پاکستان میں معدنی ذخائر کی تلاش کریں گی۔
حب پاور کمپنی نے اس اہم پیشرفت کے حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو ایک خط ارسال کیا ہے۔
ایف بی آر کے نئے چیئرمین نے چارج سنبھال لیا
خط میں حب پاور کمپنی نے مالی سال 2024 کے مالی نتائج کی تفصیلات بھی فراہم کی ہیں، جن کے مطابق کمپنی نے اپنے شیئر ہولڈرز کے لئے 8.5 روپے فی حصص سہ ماہی منافع دینے کا اعلان کیا ہے۔
علاوہ ازیں، خط میں بتایا گیا ہے کہ حب پاور ہولڈنگ نے چائنیز کمپنی بی وائی ڈی کے ساتھ بھی ایک اہم معاہدہ کیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت، حب پاور ہولڈنگ بی وائی ڈی کے ساتھ مل کر پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں اسمبل کرے گی۔