Author: Web Desk

پاکستان سٹاک ایکسچینج نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، اور انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جبکہ روپے کے مقابلے میں ڈالر بھی سستا ہو گیا ہے۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 415 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 86 ہزار 862 پر پہنچ گیا۔دوسری جانب، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی آئی ہے۔ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 4 پیسے کم ہو کر 277 روپے 70 پیسے ہو گئی ہے۔

Read More

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار انیل کپور نے ایک اشتہار کے لیے 10 کروڑ روپے کی بھاری پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔67 سالہ انیل کپور حال ہی میں ایک منافع بخش اشتہار کو ٹھکرانے کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ اداکار جب بھی کسی اشتہار کی پیشکش قبول کرتے ہیں تو وہ صرف مالی فوائد پر نہیں بلکہ اخلاقی پہلوؤں پر بھی غور کرتے ہیں، اور صحت مند انتخاب اور برانڈز کے فروغ کے لیے اپنی سوچ کے مطابق عمل کرتے ہیں۔اسی اصول کے تحت انیل کپور نے ایک پان مصالحہ کے اشتہار کو ٹھکرا دیا، جس کے…

Read More

لندن۔زمبابوے نے ٹی 20 انٹرنیشنل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنادیا۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ریجنل کوالیفائر میچ میں زمبابوے نے گیمبیا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے۔سکندر رضا جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 43 گیندوں پر 133 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، انہوں نے بیٹنگ کے دوران 15 چھکے اور سات چوکے لگائے۔ہدف کے تعاقب میں گیمبیا کی ٹیم 14.4 اوورز میں 54 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کا سب سے بڑا اسکور 314 رنز تھا جو…

Read More

اسلام آباد۔سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ عمرے کی ادائیگی کے لیے کل مکہ روانہ ہوں گے اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں الوداعی فل کورٹ میں شریک نہیں ہوں گے۔ذرائع نے بتایا کہ جسٹس منصور علی شاہ کل عمرے کی ادائیگی کے لیے اہل خانہ کے ہمراہ مکہ روانہ ہوں گے اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں ہونے والے ریفرنس میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔ جسٹس منصور علی شاہ عمرے کی ادائیگی کے بعد یکم نومبر کو ملک میں واپس آئیں گے۔ خیال رہے کہ جسٹس منصور علی شاہ…

Read More

ترکیہ کے دارالحکومت میں قائم ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔ ترک خبرایجنسی انادولو نے رپورٹ کیا کہ اعلیٰ حکام نے کہا کہ انقرہ میں قائم ترکش ایرواسپیس انڈسٹریز (ٹی اے آئی) پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا ہے۔ وزیرداخلہ علی یارلیکایا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ دہشت گردی کے حملے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے لیے کارروائی کر رہی ہے…

Read More

اسلام آباد۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت بدھ کے روز اسلام آباد کے طویل المدتی بیوٹیفکیشن پلان کے حوالے سے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ممبر انوائرمنٹ اور ایم سی آئی کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ چیئرمین سی ڈی اے کو اسلام آباد میں جاری بیوٹیفکیشن پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی\۔اجلاس میں وزیر اعظم کی طرف سے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں اسلام آباد کی خوبصورتی کی تعریف کرنے پر شکریہ کا اظہار بھی کیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ اسلام آباد کی…

Read More

اویس لغاری نے کہا کہ 2019 میں بننے والی بیلٹ اینڈ روڈ انرجی پارٹنرشپ (BREP) نے توانائی کے شعبے میں بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرکےتوانائی کی تجارت اور پائیدار معاشی ترقی کو فروغ دیا ہے۔ پاکستان بیلٹ اینڈ روڈ گرین انرجی تعاون ایکشن پلان (2024-29) اور بیجنگ میں اس شراکت داری کے سیکرٹریٹ کے قیام کی حمایت کرتا ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے آغاز کے بعد، پاکستان نے چین کی مدد سے بجلی کی قلت پر قابو پا کر توانائی کی طلب کو پورا کرنے کے لیے اہم اقدامات کیے۔ سی پیک کے ذریعے پاکستان نے گزشتہ 10…

Read More

کوالالمپور ۔ والدین اپنے بچوں کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن کوششیں کرتے ہیں، اور اپنے آرام کا خیال بھی نہیں رکھتے۔ ملائیشیا میں صفائی کا کام کرنے والے ایک فرد نے 27 سال تک بغیر چھٹی کیے یہ مثال قائم کی ہے۔ 70 سالہ ابوبکر، جو بنگلا دیش سے تعلق رکھتے ہیں، نے 31 سال قبل ملازمت کی تلاش میں اپنے وطن کو چھوڑ کر ملائیشیا کا رخ کیا۔ مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ملائیشیا میں ملازمتوں کے مواقع کے بارے میں سنا تھا اور ہر اس کام کے لیے تیار…

Read More

اسلام آباد ۔پاکستان تحریک انصاف نے آئینی ترامیم کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں آئینی ترامیم پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ اراکین کا کہنا تھا کہ حکومت کو چیف جسٹس کی تعیناتی کے لیے سنیارٹی کو مدنظر رکھنا چاہیے تھا۔ کور کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ چیف جسٹس کی تقرری پر پارلیمانی کمیٹی کو بھی چیلنج کیا جائے گا۔ اراکین کے پارلیمانی کمیٹی کے بائیکاٹ کو سراہا گیا، اور بیرسٹر گوہر نے آئینی ترمیم کے خلاف…

Read More

اسلام آباد ۔اسلام آباد پولیس کے پانچ انسپکٹرز کو نئے عہدے کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔ تمام افسران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، انسپکٹر محمد سرفراز کو ایس ڈی پی او کوہسار اور ویمن کا اضافی چارج دیا گیا، جبکہ انسپکٹر عبدالستار کو ایس ڈی پی او گولڑہ کا اضافی چارج سونپا گیا ہے۔ انسپکٹر عاشق علی منور کو ایس ڈی پی او سیکرٹریٹ کا اضافی چارج دیا گیا۔ مزید برآں، انسپکٹر نور اسلام کو ایس ڈی پی او رمنا کا اضافی چارج دیا گیا، اور انسپکٹر اشرف کو ایس ڈی…

Read More