Author: Web Desk

اسلام آباد—پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم، جیسے فیس بک، واٹس ایپ، انسٹاگرام، اور دیگر، پر سیفٹی فائروال کا دوسرا اور ممکنہ طور پر آخری کامیاب تجربہ گزشتہ رات مکمل کر لیا گیا ہے۔ اس بارے میں وزارت آئی ٹی اور پی ٹی اے حکام نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ حالیہ مہینوں میں یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ حکومت سوشل میڈیا کو اپنے طریقے سے کنٹرول کرنے کے لیے انٹرنیٹ کمپنیز میں فائروال (فلٹر) لگانے کی تیاری مکمل کر چکی ہے۔ اس اقدام کا مقصد فیس بک، یوٹیوب، اور ایکس جیسے سماجی روابط کی ویب سائٹس پر…

Read More

لاہور—پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی قوم جہاں جشن منا رہی ہے، وہیں شوبز کی دنیا میں بھی منفرد انداز میں جشن آزادی منایا جا رہا ہے۔ معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا: “جشن آزادی مبارک۔ اداکارہ صبا فیصل نے بھی انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی تصویر شیئر کی، جس میں وہ دہی بلے کھاتی نظر آ رہی ہیں اور جشن آزادی کو خاص انداز میں مناتی دکھائی دے رہی ہیں۔ مومنہ اقبال نے سبز رنگ کا لباس پہنا اور قومی پرچم کے پس منظر میں اپنی تصویر شیئر کی۔…

Read More

اسلام آباد ۔انسٹیٹیوٹ آف سٹرٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) نے پاکستان کے یومِ آزادی کو “میرا پاکستان” کے عنوان کے تحت بھرپور جشن کے ساتھ منایا۔ یہ تقریب آئی ایس ایس آئی میں منعقد ہوئی اور پاکستانی قوم کی متنوع ثقافت، تاریخی ورثے، اور ناقابلِ تسخیر روح کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ آئی ایس ایس آئی کے انٹرنز کی بھرپور شرکت کے ساتھ، جشن میں جوانوں کی توانائی، تخلیقی صلاحیتوں اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی پر غیر متزلزل یقین کا رنگ جھلکتا رہا۔ تقریب میں مختصر ویڈیوز پیش کی گئیں، جذبے بھرے تقاریر کیں، اور…

Read More

اسلام آباد — وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو یقین دلایا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں جلد کمی کی جائے گی، کیونکہ ان کے مطابق، پاکستان کی صنعت و زراعت کی ترقی کے لیے بجلی کے بلوں میں کمی ضروری ہے۔ وزیراعظم نے آزادی کے جشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چند دنوں میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری قوم کو دیں گے، اور اسی دوران پانچ سالہ معاشی پلان بھی پیش کریں گے۔ خطاب کے دوران، وزیراعظم نے کہا کہ ملک پر اللہ کا بے پناہ کرم ہے کہ ہمیں آزادی عطا کی…

Read More

اسلام آباد—پاکستان کا 78 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ ملک کے ہر کونے میں 14 اگست کا شاندار آتش بازی کے ساتھ استقبال کیا گیا۔ اس رات مختلف شہروں اور قصبوں میں نوجوان سڑکوں پر نکل آئے، آزادی کے جشن کے موقع پر ہر سو سبز جھنڈوں کی بہار دیکھنے کو ملی۔ سرکاری و اہم عمارتوں کو بھی برقی قمقموں سے سجایا گیا، جو جشن آزادی کی مناسبت کو مزید خوبصورت بناتا ہے۔ جشن آزادی کی تقریبات میں، گورنر ہاوس سندھ اور گورنر ہاوس خیبرپختونخوا میں شاندار میوزیکل پروگرامز کا انعقاد کیا…

Read More

کاکول۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی کمزوری ملک کی کمزوری کے برابر ہے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ کوئی منفی قوت نہ تو فوج اور عوام کے درمیان اعتماد کو کمزور کرسکتی ہے اور نہ ہی مستقبل میں ایسا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ پاکستان کے 77ویں یوم آزادی پر پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ آرمی چیف کو سلامی کے چبوترے پر پہنچنے پر چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ تقریب کا…

Read More

اسلام آباد ۔وزیر اعظم شہباز شریف نے پیرس اولمپکس میں پاکستان کیلئے طلائی تمغہ جیتنے والے جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں وزیرِ اعظم ہاؤس میں عشائیہ دیا وزیرِ اعظم ہاؤس پہنچنے پر وزیرِ اعظم نے ارشد ندیم، انکی والدہ اور انکے اہلِ خانہ کا استقبال کیا. شہبازشریف نے کہا کہ ارشد ندیم نے پاکستان کو یوم آزادی سے پہلے ایک شاندار تحفہ دیا جس نے جشن آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا۔ وزیرِ اعظم نے ارشد ندیم کی پیرس اولمپکس میں شاندار کار کردگی، طلائی تمغہ جیتنے اور اولمپک ریکارڈ بنانے پر انکے لئے 15 کروڑ…

Read More

اسلام آباد ۔وزیراعظم شہباز شریف نے یومِ آزادی پر عوام کے لئے بڑا تحفہ دیدیا اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زبردست کمی کر دی وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت 8.47 روپے اور ڈیزل کی قیمت 6.7 روپے فی لیٹر کم کر دی گئی اس طرح پٹرول کی فی لیٹر قیمت 269.43 روپے سے کم ہو کر 260.96 روپے ہوگئی اس کے علاوہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 272.77 روپے سے کم ہو کر 266.07 روپے فی لیٹر ہوگئی

Read More

اسلام آباد۔ ہونڈا سی ڈی 70 اپنی بہترین فیول ایوریج کی وجہ سے پاکستانیوں کی دیرینہ پسند رہی ہے، لیکن حالیہ مہنگائی نے لوگوں کی خریداری کی طاقت پر منفی اثر ڈالا ہے۔ اس کے باوجود کمپنی نے صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے موٹر سائیکل پر نیا اسٹیکر متعارف کروا دیا ہے۔ ہونڈا نے موٹر سائیکل کے انجن اور ڈیزائن میں کوئی تبدیلی نہیں کی، لیکن نئے اسٹیکرز متعارف کرائے ہیں۔ یہ موٹر سائیکل تین مختلف رنگوں میں صارفین کو دستیاب ہے: سرخ، سیاہ، اور نیلا۔ ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت مارکیٹ میں ایک لاکھ 57 ہزار…

Read More

اسلام آباد۔بنگلہ دیش میں حالیہ تبدیلیوں سمیت جنوبی ایشیا میں رونما ہونے والی دور رس تبدیلیوں کے پس منظر میں، انسٹی ٹیوٹ آف سٹرٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) میں انڈیا اسٹڈی سینٹر نے جنوبی ایشیا میں حالیہ ترقیات” کے عنوان سے ایک گول میز مباحثے کا اہتمام کیا۔ گول میز کانفرنس میں سفارت کاروں، پریکٹیشنرز، ماہرین تعلیم، تھنک ٹینکس کے سربراہان اور علاقے کے ماہرین نے شرکت کی۔ شرکاء نے کئی جنوبی ایشیائی ریاستوں میں حالیہ پیش رفت کی ملکی، علاقائی اور عالمی حرکیات کا جائزہ لیا اور ان کے وسیع اثرات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے…

Read More