اسلام آباد ۔انسٹیٹیوٹ آف سٹرٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) نے پاکستان کے یومِ آزادی کو “میرا پاکستان” کے عنوان کے تحت بھرپور جشن کے ساتھ منایا۔
یہ تقریب آئی ایس ایس آئی میں منعقد ہوئی اور پاکستانی قوم کی متنوع ثقافت، تاریخی ورثے، اور ناقابلِ تسخیر روح کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
آئی ایس ایس آئی کے انٹرنز کی بھرپور شرکت کے ساتھ، جشن میں جوانوں کی توانائی، تخلیقی صلاحیتوں اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی پر غیر متزلزل یقین کا رنگ جھلکتا رہا۔
تقریب میں مختصر ویڈیوز پیش کی گئیں، جذبے بھرے تقاریر کیں، اور ملی نغمے پیش کیے۔ ویڈیوز نے پاکستان کی کئی پہلوو¿ں کو اجاگر کیا، اور ملک کے مختلف علاقوں کی ثقافتی دولت کو نمایاں کیا۔
تقریب میں خواتین کے قومی ترقی میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا گیا اور ایسے اہم شخصیات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا جنہوں نے پاکستان کی تاریخ میں اہم کردار ادا کیا۔
تقریب میں پیش کیے گئے حب الوطنی کے نغموں نے ماحول کو ایک خاص اتحاد اور فخر کی فضا سے بھر دیا۔ ان کی پرفارمنسز کو بھرپور پذیرائی ملی، جو پاکستان میں یومِ آزادی کی جشن کی قومی روح کی عکاسی کرتی ہے۔
آئی ایس ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل، سفیر سہیل محمود نے اپنے خطاب میں پاکستان کے یومِ آزادی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے انٹرنز کی تخلیقی شراکت داری اور ان کے تیار کردہ مواد کی تعریف کی۔
سفیر سہیل محمود نے پاکستان تحریک کے تاریخی تناظر کو بھی شیئر کیا، خاص طور پر برصغیر کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن کے مطالبے کی بنیاد۔ اس ضمن میں، انہوں نے خاص طور پر سر سید احمد خان، علامہ محمد اقبال، اور قائد اعظم محمد علی جناح کے کردار کو اجاگر کیا۔
سفیر سہیل محمود نے امید اور عزم کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ پاکستان نے جو چیلنجز کا سامنا کیا ہے، اس کے باوجود قوم نے عزم کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے اپنی مکمل صلاحیت کو نکھارا ہے۔
انہوں نے ارشد ندیم کی پیرس اولمپکس میں شاندار کامیابی کو اس روح کا مظہر قرار دیا، جس نے یومِ آزادی کی خوشیوں کو اور بھی زیادہ قیمتی بنا دیا۔