Author: Web Desk

اسلام آباد: سعودی عرب نے پاکستان میں ریکوڈیک کان کنی کے منصوبے کے 15 فیصد حصص خریدنے کی پیشکش کی ہے۔سعودی عرب کان کنی کے علاقے کے گرد انفرا اسٹرکچر کی تعمیر کے لیے بھی معقول گرانٹ فراہم کرے گا۔ یہ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تحت پہلا سرمایہ کاری کا منصوبہ ہوگا، جس میں 15 فیصد حصص خریدنے اور انفرا اسٹرکچر کی تعمیر کے لیے گرانٹ شامل ہے۔ حکومتی ذرائع نے دی ایکسپریس ٹربیون کو بتایا کہ اس پیشکش کے جواب میں پاکستان نے ایک مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جو سعودی…

Read More

راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز نے تیراہ میں سات دن سے جاری آپریشن کے دوران 25 دہشت گردوں، جن میں خوارج کے سربراہ بھی شامل ہیں، کو ہلاک کر دیا ہے۔ دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں چار سپاہی بھی شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں فتنہ خوارج، نام نہاد لشکرِ اسلام اور جماعت الاحرار کے خلاف بڑے پیمانے پر انٹیلیجنس پر مبنی آپریشنز انجام دیے، جس سے فتنہ خوارج اور اس کے حامیوں کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔ 20 اگست سے جاری ان جرأت مندانہ اور کامیاب…

Read More

  اسلام آباد۔حکومت نے سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے اگلے ہفتے اہم قانون سازی کا امکان ہے۔ عدالت عظمیٰ کے ،ججوں کی تعداد میں اضافہ پرائیوٹ ممبر بل کے ذریعے کیا جائے گا اور  مجوزہ بل کے تحت سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد بڑھانے کےلیے 1997 کے ایکٹ میں ترمیم کی جائے گی۔ ججوں کی تعداد، بڑھانے سے متعلق مسودے میں کہا گیا ہے کہ بل کے تحت سپریم کورٹ ججوں کی تعداد ایکٹ کی سیکشن دو میں ترمیم کی تجویز دی گئی۔ حکومت نے ،سپریم کورٹ کے ججوں…

Read More

کوئٹہ۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کسی بڑے آپریشن کی ضرورت نہیں ہے، یہ دہشت گرد صرف ایک ایس ایچ او کی مار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کو جلد ایک “اچھا پیغام” ملے گا۔ یہ بیان انہوں نے کوئٹہ پہنچنے کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان سردار سرفراز بگٹی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں دیا۔محسن نقوی نے وضاحت کی کہ وزیر داخلہ کی یہاں آمد کا مقصد عوام کو یہ باور کرانا ہے کہ ہم وزیراعلیٰ بلوچستان کے ساتھ ہیں، جو بھی فیصلے وہ کریں گے، ہم ان کے ہمراہ ہیں۔ بلوچستان…

Read More

پشاور۔ جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمان نے 28 اگست کو تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے بیان دیا کہ وہ تاجروں کی ملک بھر میں متوقع ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہیں، کیونکہ مہنگائی اور غیر منصفانہ ٹیکس نے عوام کی زندگی کو مشکل بنا دیا ہے۔ جے یو آئی کے قائد نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ہدایات کے تحت بنائے گئے بجٹ نے عوام کی جیب سے پیسہ نکال لیا ہے اور جے یو آئی کے کارکنوں سے کہا کہ وہ پرامن ہڑتال کو کامیاب بنانے…

Read More

ریاض۔سعودی عرب، فلسطین اتھارٹی، اور دیگر مسلم ممالک نے اسرائیلی وزیرِ قومی سلامتی ایتمار بن گویر کی مسجد اقصیٰ میں یہودی عبادت گاہ قائم کرنے کی دھمکی کی بھرپور مخالفت کرتے ہوئے اسے خطے میں اشتعال پھیلانے اور تنازع کو ہوا دینے کے مترادف قرار دیا۔ عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، سعودی عرب نے اسرائیلی وزیر کے بیان کو شدت پسندانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے اور اشتعال انگیزی پر مبنی بیانات کو مکمل طور پر مسترد کیا جاتا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ نے مسجد اقصیٰ کی تاریخی اور قانونی…

Read More

لندن۔سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے بنگلادیش کے خلاف تاریخی شکست پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر سوال اٹھادیا۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے ماضی کی گرین شرٹس ٹیم کی تعریف کی اور موجودہ ٹیم پر حیرت اور مایوسی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاپاکستان کرکٹ کو کیا ہوگیا ہے؟ جب میں نے پی ایس ایل کھیلا تو اس لیگ کا معیار بہت اعلیٰ تھا، کھلاڑیوں کی کارکردگی شاندار تھی اور نوجوان کھلاڑی ابھر رہے تھے، لیکن اب کیا ہو رہا ہے؟ بنگلادیش کے…

Read More

کراچی: بھارت کے احمد آباد ایئرپورٹ پر اترنے میں ناکامی کے بعد ایتھوپین طیارے نے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی۔ذرائع کے مطابق، ایتھوپین ائیرلائن کا بوئنگ 737 کارگو طیارہ عدیس ابابا سے احمد آباد پہنچا۔ طیارے نے سردار ولبھ بھائی پٹیل انٹرنیشنل ایئرپورٹ احمد آباد پر اترنے کی کوشش کی، لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر لینڈنگ نہ ہو سکی۔ احمد آباد ایئرپورٹ کے ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) کی ہدایات کے تحت پائلٹ نے 1500 فٹ کی بلندی پر واپس چکر لگایا، اور بعد میں طیارے کا رخ کراچی کی طرف موڑ دیا۔ تقریباً سوا گھنٹہ کی پرواز…

Read More

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کا وقت آ پہنچا ہے۔شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کے حملوں میں 50 سے زائد شہری اور سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے ہیں، اور خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کی حالیہ لہر میں ٹی ٹی پی ملوث ہے جو افغانستان سے حملے کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے بیان کیا کہ دہشت گردوں کی یہ بڑی غلط فہمی ہے کہ وہ بے گناہ…

Read More

اسلام آباد: ارشد شریف شہید کے قتل کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ، جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، جبکہ اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران، اٹارنی جنرل نے بتایا کہ کینیا حکومت کے ساتھ ایک معاہدے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ کینیا حکومت کی طرف سے کچھ حد تک رسائی فراہم کی گئی تھی جس کی بنیاد پر فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ تیار کی گئی۔ لیکن جب رپورٹ عوامی ہوئی، تو کینیا حکومت…

Read More