- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
Author: Web Desk
اسلام آباد، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایک نیا آسان ٹیکس ریٹرن فارم جاری کر دیا ہے۔ ایف بی آر کے چیف کوآڈینیٹر نے اس اقدام کے بارے میں بتایا کہ یہ فارم “تاجر دوست اسکیم” کے تحت متعارف کرایا گیا ہے۔ نان فائلرز اس آسان فارم کو پُر کر کے فائلر بن سکتے ہیں، اور اس اسکیم کے تحت ادا کیا گیا ایڈوانس ٹیکس بھی ایڈجسٹ ایبل ہوگا۔ ٹیکس وصولی :ایف بی آر تاجروں کا مطالبہ ماننے کیلئے تیار چیف کوآڈینیٹر کے مطابق، نئے ٹیکس فارم میں سالانہ فروخت، خریداری، اور آمدن کی تفصیلات فراہم کرنا…
اسلام آ باد، پاکستان میں رواں سال بجلی کا اوسط ماہانہ بل 100 ڈالر سے بڑھ کر 350 ڈالر پر پہنچ گیا۔ جولائی میں رہائشی صارفین کے لیے بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت میں 18 فیصد اضافہ ہوا۔ پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد فوٹو وولٹک پینل کی فروخت میں 50 فیصد سے زائد کا اضافہ ہو گیا۔ تقریبا 90 فیصد لوگوں نے شمسی توانائی کا استعمال شروع کر دیا۔ خطے میں سب سے مہنگی بجلی،وفاقی وزیر توانائی کا اعتراف رپورٹ کے مطابق 2024 میں پاکستانی گھرانوں کا اوسط ماہانہ بجلی کا بل 350 ڈالر ہے…
اسلام آ باد۔چین کی ہیبی اکیڈمی آف فائن آرٹس اور قائد اعظم یونیورسٹی کے درمیان آرٹ، تاریخ اور آثار قدیمہ میں ابتدائی دوطرفہ تعاون کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو گئے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق ایم او یو کے تحت چائنہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ قائم کیا جائے گا جس میں انڈر گریجویٹ تعلیم، پوسٹ گریجویٹ تعلیم، ڈاکٹریٹ کی تعلیم، طلبا کے تبادلے، وزٹنگ اسکالرز، شارٹ ٹرم اسٹڈی ٹرپ وغیرہ کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق ہیبی اکیڈمی آف فائن آرٹس کے صدر ڑین ڑونگ ا ی اور قائد اعظم یونیورسٹی کے وائس…
اسلام آباد:حکومت بیرونی قرضوں کا 9 ارب ڈالر کا رول اوور کرانے میں ناکام رہی، جس کے نتیجے میں آئی ایم ایف نے اپنا امدادی پیکیج ملتوی کر دیا ہے۔ وزارت اقتصادی امور کی رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ جولائی میں 9 ارب ڈالر کے قرض کا رول اوور ممکن نہیں ہو سکا، اور صرف 426 ملین ڈالر کا اضافی قرض حاصل کیا جا سکا۔ حکومت اس وقت بیرونی قرضوں کے حصول کے لیے شدید کوششیں کر رہی ہے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کو 7 ارب ڈالر کے نئے معاہدے کی منظوری دینے کے لیے چینی، سعودی…
ریاض۔تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فہیم خان کو سعودی عرب میں گرفتار کر لیا گیا ہے پاکستان میں تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور وکیل نعیم پنجوتھہ نے فہیم خان کی سعودی عرب میں گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے فہیم خان پر الزام ہے کہ انہوں نے خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے ہو کر سیاسی وڈیو بنائی اور مقامات مقدّسہ کو سیاسی مفادات کیلئے استعمال کرنے کی کوشش کی۔ تاہم سعودی حکومت کی جانب سے ان کی گرفتاری سے متعلق پاکستان کو کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ،
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے موڈیز کی طرف سے پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری پر وزیرِ خزانہ اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس ریٹنگ میں اضافے سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت کی معاشی حکمت عملی درست سمت میں جا رہی ہے اور بین الاقوامی سطح پر اس کا اعتراف کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ملکی معیشت کی ترقی اور سرمایہ کاری کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم کو عالمی…
اسلام آباد ۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ اسلامی بینکاری میں قرض کے لیے 25 سے 30 فیصد سود لیا جاتا ہے، جبکہ روایتی بینکاری میں یہ شرح 20 فیصد ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسلامی بینکاری کے نام پر عوام سے دھوکہ ہو رہا ہے۔ بدھ کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی صدارت میں ہوا، جس میں ڈیپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل 2024 پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس کے دوران ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عنایت حسین نے بتایا کہ بل میں…
اسلام آباد۔نائب امیر جماعت اسلامی، سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، منڈی بہاؤالدین کے قائدین ڈاکٹر طارق سلیم، نصراللہ رندھاوا، عارف شیرازی، امجد خان، محمد آصف، ڈاکٹر قاسم، سیف اللہ ساہی، چوہدری انصر محمود، محمد اقبال خان اور سرگودھا کے اویس قاسم سے فون پر رابطہ کیا۔ اِن رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام اضلاع سے ہڑتال شٹرڈاؤن کامیاب ہے۔ حافظ نعیم الرحمن کی کال پر تمام طبقات نے لبیک کہا ہے۔ تاجر برادری، دکاندار، گھریلو صارفین مہنگی بجلی، بدترین مہنگائی، قوتِ خرید کے خاتمہ اور حکومتی ٹیکسوں، عیاشیوں اور آئی…
لاہور۔پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے راجن پور کے کچے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں حصہ لینے سے انکار کر دیا اور راستے میں ہی اتر گئے۔رپورٹ کے مطابق، فاروق آباد کانسٹیبلری سے کچے میں آپریشن کے لیے روانہ کیے گئے 25 اہلکاروں نے راستے میں کچے کے علاقے میں جانے سے انکار کیا اور چار روز قبل ظاہر پیر انٹرچینج کے قریب بس سے اتر کر چلے گئے تھے۔ اہلکاروں نے اپنے متعلقہ انچارج کو بتایا کہ ہم اپنی حالت کے خود ذمہ دار ہیں، مگر کسی صورت کچے کے علاقے میں ہونے والے آپریشن میں شریک نہیں…
نئی دہلی ۔بھارت میں ایک نوجوان لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ کو اپنے خاندان کی مدد سے قتل کروا دیا اور اس کی لاش کے ٹکڑے کرکے تھیلے میں ڈال دیے، پھر انہیں سڑک کنارے پھینک دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دل دہلا دینے والا قتل ریاست بہار کے شہر مظفر پور میں پیش آیا، جہاں سڑک کنارے ایک تھیلے سے مقتول کے جسم کے ٹکڑے ملے۔ علاقے میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔ لاش کی شناخت جے پرکاش کے نام سے ہوئی۔ اس کی والدہ سے رابطہ کرنے پر انہوں نے بتایا کہ ان کا بیٹا…