ڈھاکہ: بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی نے بھارت کو بنگلا دیش کے امور میں دخل اندازی نہ کرنے کی تنبیہ کی ہے۔
بنگالی میڈیا کے مطابق، بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی اور طلبہ تحریک کے قائدین نے بی جے پی کو بنگلا دیش میں مداخلت سے روکنے کی اطلاع دی ہے۔
بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی کے رہنماو¿ں کا کہنا ہے کہ بھارت تشویش میں ہے اور بنگلا دیش میں امن و امان کی صورتحال کو بگاڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔
بی جے پی بنگلا دیش کی سیاست میں بڑے پیمانے پر دخل اندازی کر رہی ہے، جس پر خطے میں فکر مندی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ مودی کی حکومت اپنے ہتھکنڈوں کے ذریعے علاقے کا امن خراب کرنا چاہتی ہے۔
شیخ حسینہ واجد بنگلا دیش میں بھارتی حکومت کے زیر اثر وزیرِاعظم کی حیثیت سے کام کر رہی تھیں۔ بنگلا دیش کو سیاسی بحران کے بعد اب بھارت کی جانب سے مداخلت کا سامنا ہے۔ آخر کب تک مودی کی حکومت انتہا پسندی کی سیاست کو ہوا دیتی رہے گی؟