اسلام آباد۔عوام پاکستان پارٹی نے حالیہ دونوں میں پاکستان میں انٹرنیٹ کی خرابی اور ملک بھر میں تسلسل سے عدم فراہمی ، اور جان بوجھ کر سست روی کے حوالے سے ” عوام پاکستان “شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ حکومت کا یہ ڈھٹائی کا کام نہ صرف معاشی سرگرمیوں، خاص طور پر فری لانس کام کرنے والوں کو اور کاروباری آپریشنز کو متاثر کرتا ہے، بلکہ یہ حکومت کے ایک گہرے، اور خطرناک ایجنڈے کو بھی ظاہر کرتا ہے۔
ایک بیان میں عوام پاکستان پارٹی نے کہا کہ حکومت کے سیکورٹی اور نگرانی کو بڑھانے کے اس فیصلے نے ملک کی ڈیجیٹل معیشت کو شدید طور پر مفلوج کر دیا ہے۔ شپنگ سے لے کر برآمدات ا ور مینوفیکچرنگ تک، اس خلل کے مضمرات محض معاشی تکلیف سے کہیں زیادہ ہیں۔ علمی حصول ، تحقیق، تدریس، اور اہم علمی وسائل تک رسائی پر اسکا شدید اثر پڑا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انٹرنیٹ تک رسائی کو روک کر، حکومت ہماری قوم کی فکری اور تعلیمی ترقی کو روک رہی ہے، جو ہمارے نوجوانوں اور پورے ملک کے مستقبل کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔
مزید برآں، فائر وال کا متعارف کرانا، بظاہر اس سست روی کی وجہ، ریاستی نگرانی میں خطرناک حد تک اضافے کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ اقدام ،سوچ اور آزادءاظہار رائے پر براہ راست حملہ ہے، جو کہ ہر انسان کے بنیادی حقوق ہیں جن پر کسی بھی جمہوری معاشرے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ معلومات کے بہاو¿ کو کنٹرول کرنے اور سنسر کرنے کی حکومتی کوششیں آمرانہ انداز سے کم نہیں ہیں، اور یہ ہماری جمہوریت کے تانے بانے کے لیے خطرہ ہیں۔
پاکستان ایک ایسے دوراہے پر کھڑا ہے جہاں قیادت کو فیصلہ کرنا چاہیے کہ آیا وہ جبر اور کنٹرول کے اس راستے کو جاری رکھے گی، یا وہ آزادءاظہار رائےکے اصولوں کو اپنائے گی جو معاشی خوشحالی اور سماجی ترقی کے لیے ضروری ہیں۔ حقیقت بالکل واضح ہے، پاکستان ان آزادیوں کے بغیر معاشی ترقی نہیں کر سکتا جو جدت اور تجارت کو فروغ دیتی ہیں۔
“عوام پاکستان “مطالبہ کرتی ہے کہ حکومت فوری طور پر ان سخت پابندیوں کو ختم کرے، انٹرنیٹ کی عوام تک مکمل رسائی کو بلا رکاوٹ بحال کرے اور اپنے شہریوں کے حقوق سلب کرنے کی کوششیں بند کرے۔ حکومت کے ایسے اوچھے اقدامات پر پاکستان کے عوام خاموش نہیں رہیں گے جن سے انکی سیکورٹی اور کنٹرول کی آڑ میں ان کی آزادیوں کو سلب کیا جارہا ہے۔