غزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ میں بدترین بمباری کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے ایک طبی مرکز کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 22 بے گناہ فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق، بیت حنون اور بیت لاحیہ سے جبری بے دخل کیے گئے فلسطینی عارضی پناہ گزین کیمپ میں رہ رہے تھے جب اسرائیلی فضائی حملے نے ان پر حملہ کیا۔

اسرائیلی فوج کی تازہ بمباری میں 80 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہیں۔

اسرائیل نے غزہ کے بیشتر حصے پر قبضہ کر لیا ہے اور رفح اور خان یونس کے علاقوں کو الگ کرتے ہوئے اسے “موراج کوریڈور” کا نام دے دیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے لبنان اور شام کے مختلف علاقوں پر بھی فضائی حملے کیے۔ شام کے صوبے دارا میں 11 افراد کی ہلاکت اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، جبکہ لبنان میں ہونے والے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version