سابق بھارتی کرکٹ کپتان سنیل گواسکر نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے پٹودی ٹرافی کو ریٹائر کرنے کے فیصلے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

اسپورٹس اسٹار میں لکھے گئے اپنے کالم میں گواسکر نے ای سی بی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے فاتح کو دی جانے والی پٹودی ٹرافی کا خاتمہ ایک دلگداز فیصلہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی کھلاڑی کے نام سے منسلک ٹرافی کو ریٹائر کیا جا رہا ہے۔ اگرچہ یہ فیصلہ ای سی بی کا اختیار ہے اور ممکن ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو اس بارے میں علم ہو، لیکن گواسکر کے مطابق، یہ فیصلہ پٹودی خاندان کی کرکٹ کے لیے دی جانے والی خدمات کا درست اعتراف نہیں کرتا۔

یاد رہے کہ پٹودی ٹرافی 2007 میں انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر متعارف کرائی گئی تھی۔ پٹودی خاندان نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو دو عظیم کپتان فراہم کیے، جن میں افتخار علی خان پٹودی اور منصور علی خان پٹودی، جو کہ ٹائیگر پٹودی کے نام سے مشہور ہیں، شامل ہیں۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version