غزہ: اسرائیل کی جانب سے غزہ پر تازہ فضائی حملوں کے نتیجے میں صرف چند گھنٹوں کے دوران کم از کم 39 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق، اسرائیلی جنگی طیاروں نے پیر کی صبح سے جنوبی، وسطی اور شمالی غزہ کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا، جہاں شدید تباہی اور جانی نقصان کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

خان یونس کے جنوبی حصے میں کیے گئے حملوں میں 19 افراد شہید ہوئے، جبکہ غزہ شہر کے زیتون علاقے میں 2 شہری جان کی بازی ہار گئے۔ دیر البلح میں ایک رہائشی مکان پر کیے گئے حملے میں 8 فلسطینی شہید ہوئے، جن میں کئی بچے اور خواتین شامل ہیں۔

طبی ذرائع کے مطابق، خان یونس میں 19، طوفہ اور اس کے اطراف میں 10، جبکہ دیر البلح میں 8 افراد کی شہادت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ علاوہ ازیں، غزہ سٹی میں بھی فضائی کارروائی کے دوران 2 افراد شہید ہوئے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملوں کا ہدف رہائشی عمارتیں، پناہ گزین کیمپ اور عام شہریوں کے گھر تھے، جس کے نتیجے میں نہ صرف جانی نقصان ہوا بلکہ بنیادی ڈھانچے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version