کراچی: انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بڑی تبدیلی کرتے ہوئے نوجوان بیٹر ہیری بروک کو اپنی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کی قیادت سونپ دی ہے۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یارکشائر سے تعلق رکھنے والے ہیری بروک، جوز بٹلر کی جگہ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ بٹلر نے حالیہ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد خود ہی کپتانی سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں انگلینڈ کی ٹیم ایک بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہ ہو سکی تھی، جس پر شدید تنقید کے بعد بٹلر نے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا۔

کپتان مقرر ہونے کے بعد ہیری بروک نے اپنے ردعمل میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے کیریئر کا سب سے بڑا موقع اور اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا، ’’میں اپنے اہلِ خانہ اور کوچز کا بے حد مشکور ہوں جن کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کے بغیر یہ ممکن نہ ہوتا۔‘‘

یاد رہے کہ ہیری بروک نے جنوری 2022 میں بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھا تھا۔ اب تک وہ 26 ون ڈے اور 44 ٹی ٹوئنٹی میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ اس دوران انہوں نے 1614 رنز بنائے، جن میں ایک سنچری اور 9 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

نوجوان قائد سے اب شائقین کو نئی امیدیں وابستہ ہیں اور انگلش ٹیم کو ایک نئے عہد میں داخل ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version