بالی ووڈ کے مشہور اداکار رتیش دیش مکھ نے اپنی اہلیہ جینیلیا ڈسوزا کے ساتھ طویل اور خوشگوار رشتے کے پیچھے چھپے راز سے پردہ اٹھایا ہے، جسے مداحوں نے بے حد سراہا۔
رتیش اور جینیلیا کی جوڑی کو فلم نگری کی مثالی جوڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے، کیونکہ ان کے رشتے میں نہ کبھی کوئی تنازعہ سامنے آیا، نہ ہی کسی افواہ نے اسے متاثر کیا۔ دونوں اپنی باہمی سمجھ بوجھ، محبت اور عزت کی بنیاد پر ہمیشہ مداحوں کی پسندیدہ جوڑی رہے ہیں۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران رتیش نے اپنی شادی شدہ زندگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کے اور جینیلیا کے درمیان کبھی تلخ جھگڑا نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ اختلافات ہوتے ہیں، لیکن کبھی بات بحث یا ناراضگی تک نہیں پہنچتی، اور اس کی بڑی وجہ “معافی مانگنے میں پہل کرنا” ہے۔
اداکار نے بتایا، ’’ہمارا اصول یہ ہے کہ ہم کسی بھی اختلاف کو اگلے دن تک لے کر نہیں جاتے۔ اگر کوئی بات بری لگے بھی، تو اگلی صبح ہم اسے بھول چکے ہوتے ہیں۔‘‘
رتیش نے مزید کہا، ’’اکثر معاملات میں غلطی میری ہوتی ہے، اس لیے میں پہلے معافی مانگ لیتا ہوں۔ اصل بات یہ ہے کہ رشتہ نبھانے کے لیے انا سے زیادہ معافی کو ترجیح دینی چاہیے۔‘‘
اداکار کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب جینیلیا ناراض ہوتی ہیں تو وہ خاموشی سے ان کی بات سنتے ہیں، جواب میں کچھ نہیں کہتے، جس سے بات آگے نہیں بڑھتی اور مسئلہ خود بخود ختم ہو جاتا ہے۔
یاد رہے کہ رتیش دیشمکھ اور جینیلیا ڈسوزا کی محبت کا آغاز 2003 میں فلم تجھے میری قسم کے سیٹ پر ہوا تھا، جو وقت کے ساتھ دوستی سے محبت اور پھر شادی میں بدل گئی۔ دونوں 2012 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور اس خوبصورت جوڑی کے دو بیٹے بھی ہیں۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
رتیش دیش مکھ نے جینیلیا کے ساتھ 22 سالہ کامیاب رشتے کا راز بتا دیا
brunch with ritesh and genelia genelia genelia and riteish deshmukh genelia and ritesh genelia and ritesh show genelia d'souza genelia deshmukh riteish & genelia deshmukh riteish deshmukh riteish deshmukh and genelia dsouza riteish genelia riteish genelia curly tales riteish genelia interview riteish genelia show ritesh and genelia wedding ritesh and genelia with kids ritesh deshmukh ritesh genelia