قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمر گل بنگلادیش کی مردوں کی ٹیم کے بالنگ کوچ کے عہدے کے لیے مضبوط امیدوار بن گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) موجودہ بالنگ کوچ انڈری ایڈمز کی کارکردگی سے خوش نہیں ہے، حالانکہ ان کا معاہدہ فروری 2026 تک ہے۔

بولنگ ٹیم کی کوچنگ کے لیے عمر گل کے علاوہ سابق کرکٹر شان ٹیٹ کا نام بھی زیر غور ہے، اور انہیں بھی اس عہدے کے لیے پسندیدہ سمجھا جا رہا ہے۔

اس سے قبل عمر گل پاکستان اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کی کوچنگ کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔

دوسری جانب، بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ فل سیمنز کے ساتھ معاہدہ 2027 تک بڑھا دیا ہے، تاہم بورڈ ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں بالرز کی غیر تسلی بخش کارکردگی کے بعد بالنگ ڈیپارٹمنٹ کی بہتری کے لیے اقدامات اٹھانے کا خواہاں ہے۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version