اس سال عید اداکارہ جنت زبیر کے لیے خاص طور پر یادگار ہے کیونکہ وہ اپنے خاندان کے ہمراہ سعودی عرب کے شہر مدینہ میں عید منارہی ہیں۔

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے جنت زبیر نے بتایا کہ وہ ہمیشہ عید اپنے گھر اور خاندان کے ساتھ مناتی آئی ہیں، لیکن اس سال یہ سب کچھ مختلف ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ یہ ان کا پہلا موقع ہے جب وہ مدینہ، سعودی عرب میں عید منا رہی ہیں۔

جنت نے کہا، “یہ ہمیشہ ہمارا خواب رہا ہے، اور آج اس خواب کا حقیقت بننا بہت خوشی کا باعث ہے۔”

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مدینہ منورہ کی تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید الفطر کی خوشیاں مناتی نظر آ رہی ہیں۔

تصاویر کے ساتھ جنت نے کیپشن میں لکھا، “عید مبارک، آج مدینہ میں عید اپنے پیاروں کے ساتھ منائی، میرا دل خوشی سے بھر گیا ہے۔ ایک خواب پورا ہوا، الحمدللہ۔ اللہ ہماری عبادات اور روزے قبول فرمائے، اور ہمیں امن، تحفظ اور بے شمار رحمتوں سے نوازے۔”

جنت زبیر کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور ان کے مداحوں کی جانب سے انہیں عید کی مبارکباد اور نیک تمنائیں دی جا رہی ہیں۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version