پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز عثمان خان ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے ہیں، جس کی وجہ سے وہ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔

29 سالہ بلے باز عثمان خان پہلے ون ڈے میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوئے تھے۔ بعد ازاں کیے گئے اسکینز میں ان کی ہیمسٹرنگ انجری کی تصدیق ہوئی، جس کے نتیجے میں ٹیم مینجمنٹ نے انہیں آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ عثمان خان نے حالیہ میچوں میں اپنی بیٹنگ صلاحیتوں سے ٹیم میں اہم مقام حاصل کیا تھا، اور ان کی غیر موجودگی پاکستان کے ٹاپ آرڈر کے لیے ایک بڑا نقصان سمجھی جا رہی ہے۔ ٹیم مینجمنٹ جلد ان کے متبادل کھلاڑی کا اعلان کرے گی۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version