پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سے قبل پشاور میں 8 اپریل کو ہونے والا نمائشی میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے آغاز سے پہلے پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں نمائشی میچ کرانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا، اور اس حوالے سے صوبائی حکومت کے ساتھ تمام انتظامات بھی طے پا گئے تھے۔

تاہم، گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ اور پشاور زلمی کے نمائندوں نے اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور اسٹیڈیم کی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ پی سی بی کے ذرائع کے مطابق، اسٹیڈیم میں کیچنگ کے لیے ضروری سہولتوں کو ناکافی پایا گیا، جس کے بعد پی سی بی نے نمائشی میچ کی منسوخی کے بارے میں صوبائی حکومت کو آگاہ کر دیا۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version