کابل: افغانستان میں حکومتی جماعت طالبان نے اس سال کے آغاز میں قید ہونے والی ایک خاتون کو آزاد کر دیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق، افغانستان کے لیے امریکا کے سابق سفیر زلمے خلیل زاد نے بتایا کہ طالبان نے حال ہی میں امریکی شہری فائی ہال کو رہا کر دیا ہے، جو گزشتہ ماہ افغانستان میں قید ہوئی تھیں۔
زلمے خلیل زاد نے بتایا کہ فائی ہال کو طالبان نے ابھی حال ہی میں آزاد کیا ہے اور وہ اس وقت کابل میں ہمارے قطری دوستوں کی نگرانی میں ہیں، جہاں سے وہ جلد اپنے وطن واپس روانہ ہو جائیں گی۔
امریکا کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے اس خبر کی فوری تصدیق نہیں کی گئی اور نہ ہی زلمے خلیل زاد نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم کیں، تاہم انہوں نے سوشل میڈیا پر فائی ہال کی ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں وہ دیگر افراد کے ساتھ بیٹھی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، باخبر ذرائع نے بتایا کہ فائی ہال کو افغانستان میں فروری میں گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں عدالت کے حکم اور قطر کی طرف سے فراہم کی گئی لاجسٹک مدد کے بعد جمعرات کے روز رہا کیا گیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ امریکی خاتون کو کابل میں واقع قطر کے سفارت خانے منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا اور ان کی صحت میں بہتری کی تصدیق کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ فائی ہال کی وطن واپسی کے لیے ضروری انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فائی ہال کو گزشتہ ماہ برطانوی جوڑے باربی اور پیٹر رینالڈز کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق، 70 سالہ جوڑا افغانستان میں گزشتہ 18 برسوں سے اسکولوں کا منصوبہ چلا رہا تھا اور طالبان کے اقتدار میں آنے کے باوجود افغانستان میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
تاہم، برطانوی جوڑے کی رہائی کے حوالے سے ابھی تک کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں اور نہ ہی زلمے خلیل زاد نے اس حوالے سے کوئی تفصیلات شیئر کی ہیں۔
یاد رہے کہ زلمے خلیل زاد نے حال ہی میں افغانستان کا دورہ کیا تھا اور اس کے علاوہ افغان طالبان نے ایک امریکی قیدی کو بھی رہا کیا تھا۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔