فرانس کے 2027 میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں سب سے آگے نظر آنے والی رہنما کو عدالت نے نااہل قرار دے دیا ہے۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، قوم پرست جماعت کی رہنما مارین لے پین کو اگلے پانچ سال تک کسی بھی عوامی عہدے کے لیے نااہل قرار دیا گیا ہے۔
عدالت نے مارین لے پین کو چار سال قید کی سزا سنائی، جس میں سے دو سال معطل ہوں گے اور باقی دو سال انہیں الیکٹرانک ٹیگ کے ساتھ گھریلو نظربندی کی حالت میں گزارنے ہوں گے۔
اس فیصلے کے نتیجے میں نیشنل ریلی کی رہنما مارین لے پین اگلے صدارتی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔
یاد رہے کہ مارین لے پین اور ان کی جماعت کے دو درجن سے زائد افراد پر یورپی یونین کے فنڈز سے چار ملین یورو سے زائد کی رقم خرد برد کرنے کا الزام تھا۔ ان افراد نے یہ رقم 2004 اور 2016 کے درمیان پارٹی ورکروں کو تنخواہیں دینے کے لیے استعمال کی تھی۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔