کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ ون ڈے ٹیم ٹی ٹوئنٹی سے زیادہ بہتر ہے، اس لیے وہ بہتر نتائج دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
نیوزی لینڈ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ پاکستان کی ون ڈے ٹیم محمد رضوان، بابر اعظم اور تجربہ کار فاسٹ بولرز کی موجودگی کی بدولت بہت مضبوط ہے۔
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کی طرح، بولنگ کے لیے سازگار پچز پر فاسٹ بولرز کا غلبہ ہوگا، اور حارث راؤف نے ان پچز پر اپنی کارکردگی سے ثابت کیا ہے۔
عاقب جاوید نے یہ بھی کہا کہ نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران حالات کافی چیلنجنگ تھے، مگر انہیں پورا یقین ہے کہ یہی کھلاڑی برصغیر کی پچز پر بہترین پرفارم کریں گے۔
ہیڈ کوچ نے فخر زمان اور صائم ایوب کے آنے کے بعد اور پی ایس ایل کے بعد پاکستان کی ٹی 20 ٹیم کے مزید مضبوط ہونے کی امید ظاہر کی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے کل نیپیئر میں کھیلا جائے گا، جس کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 3 بجے ہوگا۔
خراب موسم اور بارش کی وجہ سے قومی ٹیم نے آپشنل انڈور پریکٹس کی، جس میں بیٹرز نے نیٹس میں تھرو ڈاؤن پر بیٹنگ کی مشق کی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی، جہاں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور نیوزی لینڈ کے کپتان نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔