اسلام آباد ۔وفاقی حکومت نے 5 جی ٹیکنالوجی کے سپیکٹرم کی نیلامی کے فریم ورک کو حتمی شکل دے دی ہے۔
دستاویزات کے مطابق، وزارت آئی ٹی نے 5 جی ٹیکنالوجی کے روڈ میپ کو تیار کر لیا ہے، جس کے تحت 5 جی ٹیکنالوجی جون 2025 سے ملک بھر میں لانچ کی جائے گی۔
سپیکٹرم کی نیلامی پانچ مراحل میں مکمل کی جائے گی، اور نیلامی کا عمل آئندہ ماہ سے شروع ہو گا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کنسلٹنٹ کی سفارشات سپیکٹرم ایڈوائزری کمیٹی کو پیش کرے گا۔
دوسرے مرحلے میں ایڈوائزری کمیٹی پالیسی اصلاحات کو حتمی شکل دے گی۔ مارچ میں ایڈوائزری کمیٹی 5 جی سپیکٹرم کی قیمتوں کا تعین کرے گی اور تجارتی شرائط طے کرے گی، جبکہ اپریل میں وفاقی حکومت پالیسی ڈائریکٹیو کی منظوری دے گی۔
پی ٹی اے مئی 2025 میں 5 جی سپیکٹرم کی نیلامی کرے گا، جس میں 700، 2300، 2600 اور 3500 میگا ہرٹز کے 4 سپیکٹرم نیلام کیے جائیں گے۔