لاہور۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے اولمپیئن ارشد ندیم سے جیولین تھرو سیکھنا شروع کر دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں شاہد آفریدی کو ارشد ندیم کے ساتھ جیولین تھرو سیکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں ارشد ندیم شاہد آفریدی کو جیولین پھینکنے کا طریقہ سکھاتے ہیں، اور اس کے بعد آفریدی نے خود جیولین تھرو کیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کے مینز جیولین تھرو مقابلے میں بھارت کے نیرج چوپڑا کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا تھا۔ ارشد ندیم نے اولمپکس کی تاریخ کا سب سے طویل تھرو کیا، جو 92.97 میٹر کی دوری تک گیا۔
ارشد ندیم پاکستان کے وہ پہلے اولمپیئن ہیں جنہوں نے 1992 کے بارسلونا اولمپکس کے بعد پاکستان کو میڈل جتوایا۔