نئی دہلی ۔بھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں باغیوں کے خلاف نام نہاد فوجی آپریشن کے دوران 12 شہریوں کو ہلاک کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، سیکیورٹی فورسز نے ضلع بیجا پور میں داخلی اور خارجی راستے بند کر کے سرچ آپریشن کیا۔ فوج کا دعویٰ ہے کہ یہ آپریشن ماؤ ازم کے حامی مسلح باغیوں کے خلاف تھا، جس میں 12 مسلح افراد مارے گئے۔
تاہم، عینی شاہدین کے مطابق، مرنے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں اور تمام افراد مقامی شہری تھے۔ بھارتی فوج اب تک اپنے دعوے کے مطابق ہلاک شدگان سے اسلحہ یا ممنوعہ سامان برآمد کرنے کے ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی ہے۔
چند ماہ پہلے بھی ایک ایسے ہی آپریشن میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے خواتین اور بچوں سمیت مقامی افراد ہلاک ہوئے تھے، جبکہ 26 جنگجوؤں کی گرفتاری اور ہتھیار ڈالنے کے دعوے کیے گئے تھے۔
واضح رہے کہ بھارت میں چھتیس گڑھ، آندھرا پردیش، پنجاب، میزورام، اور منی پور سمیت کئی ریاستوں میں علیحدگی کی تحریکیں دن بدن مضبوط ہو رہی ہیں، جس سے حکومت کو داخلی چیلنجز کا سامنا ہے۔