اسلام آباد۔حکومت نے جنوری 2025 کے لیے 750 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کا اعلان کر دیا ہے۔
750 روپے مالیت کے بانڈز کی سال کی پہلی قرعہ اندازی حال ہی میں منعقد ہوئی۔ ٹیکس میں اضافے کے باوجود لوگ اب بھی بڑی تعداد میں یہ بانڈز خرید رہے ہیں۔
آفیشل قرعہ اندازی کے نتائج کے مطابق، بانڈ نمبر 271541 کے حامل خوش نصیب کو 15 لاکھ روپے کا بڑا انعام ملا ہے۔ جبکہ بانڈ نمبر 317904، 496553، اور 800663 کے تین دیگر فاتحین کو پانچ لاکھ فی کس ملیںگے۔تیسرے انعام کے زمرے میں 1696 خوش قسمت فاتحین شامل ہیں، جس میں ہر شخص کو 9 ہزار 3 سو روپے دیے جائیں گے۔
750 روپے کے انعامی بانڈز کی دوسری قرعہ اندازی اپریل میں، تیسری جولائی میں اور آخری اکتوبر میں کرائی جائے گی۔سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے 60 کی دہائی سے پرائز بانڈ اسکیم متعارف کروائی اور مرکزی بینک اس کے منیجر کے طور پر فرائض انجام دیتے ہیں۔