اسلام آباد۔پاکستان کے نوجوان اسکواش کھلاڑی سہیل عدنان نے برمنگھم میں جاری برٹش جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔
پاکستان اسکواش فیڈریشن نے بتایا کہ سیمی فائنل میں سہیل عدنان نے مصری کھلاڑی عمرو مصطفیٰ کو 11-7، 11-6، اور 11-7 کے اسکور سے 3-0 کے واضح فرق سے شکست دی۔
انڈر-13 کیٹگری کے فائنل میں سہیل عدنان کا مقابلہ ٹاپ سیڈ مصری کھلاڑی معیز تیمر الموغازی سے ہوگا، جسے ایک سنسنی خیز اور یادگار مقابلہ قرار دیا جا رہا ہے۔
سہیل عدنان کا عزم ہے کہ وہ گولڈ میڈل جیت کر ٹورنامنٹ کا اختتام ایک یادگار کامیابی کے ساتھ کریں گے۔