اسلام آباد ۔رمضان المبارک کی آمد اب چند مہینوں کی دوری پر ہے، اور ہمیشہ کی طرح اس سال بھی ہم سب اس مقدس مہینے کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔
فلکیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس سال رمضان کا چاند 28 فروری بروز جمعہ یا یکم مارچ بروز ہفتہ دکھائی دینے کا امکان ہے۔
اس کے نتیجے میں رمضان کا آغاز یکم یا دو مارچ کو ہوسکتا ہے۔
اسی طرح، پاکستان میں عیدالفطر کا چاند 29 یا 30 مارچ کو دکھائی دینے کی توقع ہے، جس کے بعد عیدالفطر 30 یا 31 مارچ کو منائی جا سکتی ہے۔
یہ بات ذہن میں رہے کہ رمضان اور عیدالفطر کا آغاز چاند کی رویت پر منحصر ہے، اور حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرتی ہے۔