کیپ ٹائون۔کیپ ٹاؤن میں جاری ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن جنوبی افریقا نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی۔ پاکستان نے فالو آن کے بعد 478 رنز بناتے ہوئے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 58 رنز کا ہدف دیا تھا۔
چوتھا دن
چوتھے دن پاکستان نے 213 رنز ایک وکٹ کے نقصان پر کھیل کا آغاز کیا۔ خرم شہزاد 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ شان مسعود نے 145 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو سہارا دیا لیکن ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔
کامران غلام 28، سعود شکیل 23، محمد رضوان 41، سلمان آغا 48، عامر جمال 34 اور میر حمزہ 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پوری ٹیم 478 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
جنوبی افریقا کی جانب سے کاگیسو رباڈا اور کیشور مہاراج نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مارکو جانسن نے 2 اور کیوینا مپاخا نے 1 وکٹ لی۔
جنوبی افریقا نے 58 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا۔ ڈیوڈ بیڈنگھم 44 اور ایڈن مارکرم 14 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
تیسرا دن
پاکستان نے تیسرے دن 3 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز سے اننگز کا آغاز کیا لیکن پوری ٹیم 194 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور فالو آن کا شکار بنی۔
421 رنز کے خسارے کے ساتھ دوسری اننگز میں شان مسعود 102 اور خرم شہزاد 8 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔
دوسرا دن
جنوبی افریقا نے دوسرے دن 316 رنز 4 وکٹوں کے نقصان پر کھیل شروع کیا۔ رائن رکلٹن نے شاندار 259 رنز بنائے، جبکہ کائل ویرین نے 100، مارکو جانسن نے 62، اور کیشو مہاراج نے 40 رنز اسکور کیے۔
پاکستان کی جانب سے محمد عباس اور سلمان آغا نے 3،3 جبکہ میر حمزہ اور خرم شہزاد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
پہلا دن
جنوبی افریقا نے پہلے دن ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 4 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز بنائے۔
رائن رکلٹن نے 176 رنز بنائے جبکہ ٹیمبا بووما 106 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے سلمان آغا نے 2 اور خرم شہزاد اور محمد عباس نے 1،1 وکٹ لی۔