رحیم یار خان ۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یو اے ای کے صدر کا رحیم یار خان ائیر پورٹ پر استقبال کیا ،اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف بھی موجود تھے ۔ذرائع کے مطابق یو اے ای کے صدر رحیم یار خان ائیر پورٹ پر پہنچے تو وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ان کا استقبال کیا ،وزیر اعظم شہباز شریف نے پرتپاک استقبال کیا ،اس موقع پر مریم نواز نے یو اے ای کے صدر سے مصافحہ کیا اور انہیں ویلکم کیا ،بعد ازا ں تینوں رہنمائوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا