اسلام آباد۔ملک میں تعمیراتی سریے اور سیمنٹ کی تازہ قیمتوں کا تفصیل سامنے آیا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق، آج لوکل سریے کی قیمت کم از کم 2 لاکھ 26 ہزار روپے فی ٹن اور زیادہ سے زیادہ 2 لاکھ 32 ہزار روپے فی ٹن ہے۔ مختلف شہروں میں سریے کی قیمتیں کچھ یوں ہیں:
- کراچی: 2 لاکھ 32 ہزار روپے فی ٹن
- لاہور: 2 لاکھ 82 ہزار روپے فی ٹن
- ملتان: 2 لاکھ 26 ہزار روپے فی ٹن
- اسلام آباد: 2 لاکھ 30 ہزار روپے فی ٹن
- فیصل آباد: 2 لاکھ 26 ہزار روپے فی ٹن
برانڈڈ سریے کی قیمتیں 2 لاکھ 46 ہزار روپے فی ٹن سے شروع ہو کر 2 لاکھ 54 ہزار روپے فی ٹن تک جا سکتی ہیں۔
نومبر 2023 سے لے کر اب تک، تعمیراتی سریے کی قیمت میں 5 سے 8 ہزار روپے فی ٹن کی کمی ہوئی ہے۔ سال 2024 کے آغاز میں سریے کی قیمت 3 لاکھ 5 ہزار روپے فی ٹن تک پہنچ گئی تھی، لیکن ڈالر کی قدر میں کمی کے باعث اس میں سالانہ بنیادوں پر 50 ہزار روپے کی کمی آئی ہے۔
سیمنٹ کی قیمتوں میں بھی دسمبر 2024 کے دوران معمولی کمی ہوئی ہے۔ ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1433 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ جنوبی شہروں میں یہ قیمت 1385 روپے تھی۔ مختلف شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی قیمتیں یوں ہیں:
- اسلام آباد: 1397 روپے
- راولپنڈی: 1388 روپے
- لاہور: 1493 روپے
- فیصل آباد: 1430 روپے
- ملتان: 1441 روپے
- کراچی: 1340 روپے
- حیدرآباد: 1340 روپے
- کوئٹہ: 1435 روپے
- پشاور: 1450 روپے