لاہور۔لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا کی لاہور کینٹ میں واقع تاریخی چرچ میں آمد،تقریب میں مسیحی برادری کی بھرپور شرکت اور جشن کا سماں ،اس موقع پر چیف سیکرٹری پنجاب اور دیگر اعلٰی سول و عسکری حکام بھی موجود تھے۔
سینٹ میری میگدالین چرچ کی حال ہی میں بحالی اور تجدید کا کام شروع کیا گیا۔ اس منصوبے میں پاک فوج اور حکومت پنجاب نے مل کر کام کیا۔ منصوبے کے پہلے مرحلے کی تکمیل پر مسیحی برادری نے اظہار تشکر کیا۔
کور کمانڈر نے تقریب سے خطاب میں بین المذاہب ہم آہنگی اور یگانگت کو مضبوط پاکستان کی اساس قرار دیا۔ انہوں نے ملکی دفاع اور ترقی میں مسیحی برادری کے شاندار کردار کی تعریف کی۔ بشپ آف لاہور نے چرچ کی بحالی اور تجدید کے لیے حکومت پنجاب اور پاک فوج کی خدمات کو سراہا۔
تقریب میں کرسمس کا کیک کاٹا گیا اور امن و آتشی اور محبت کی شمعیں بھی روشن کی گئیں۔ ملکی استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں